ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے جماعت نہم پہلے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان

بدھ 20 اگست 2025 23:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت نہم پہلے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔کمشنر و چیئرمین اشفاق احمد چوہدری نے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری، کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفر حسین، ٹیکنیکل آفیسر احمد علی قریشی و دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔

اشفاق احمد چوہدری نے نتائج آن لائن کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف اور معیاری طریقہ سے کی گئی ہے،جماعت نہم پہلے سالانہ اتحان 2025 میں کل 105854طلباؤ طالبات نے شرکت کی جس میں 60698کامیاب ہوئے مجموعی طور پر کامیابی کاتناسب34 .57فیصد رہا. کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی طلباؤ کی نسبت طالبات کی کامیابی کا تناسب زیادہ رہا امتحان میں 48119 طالبات نے حصہ لیا اور 31272 کامیاب ہوئیں کامیابی کا تناسب64.99 فیصد رہا اسی طرح 57735طلباء نے امتحان میں حصہ لیا اور 29426کامیاب ہوئے،کامیابی کا تناسب 50.97فیصد رہا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفرحسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی سطح پر64.86فیصد کے ساتھ مظفرگڑھ پہلے نمبر پر رہا، کوٹ ادو 64.62فیصد کامیابی کے تناسب کے ساتھ دوسرے نمبرپر، تونسہ 55.50 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر، لیہ55.31فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر،50.34فیصد کے ساتھ راجنپور پانچویں جبکہ ضلع ڈیرہ غازی خان48.42 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا انہوں نے بتایا کہ سائنس گروپ میں 51.35 فیصد طلباء پاس ہوئے جبکہ65.72 فیصد طالبات پاس ہوئیں۔

اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں 41.35فیصد طلباء نے امتحان میں کامیابی حاصل کی جبکہ55.74 طالبات امتحان میں پاس ہوئیں۔ کمشنر /چیئر مین اشفاق احمد چوہدری نے کامیاب ہونیوالے والے طلباؤ طالبات کو مبارکباد پیش کی اور جو طلبہ کامیاب نہ ہوسکے انہیں پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دریں اثناکنٹرولرامتحانات محمد مظفرحسین نے کہا ہے کہ نہم سالانہ امتحان 2025کے رزلٹ / مضامین کی ری چیکنگ کرانے کے خواہشمند رزلٹ اشاعت کے پندرہ روز کے اندر آن لائن فارم پر کر کے فیس جمع کرائیں اورچالان کی رسید اور فارم دفتر بورڈ میں جمع کراسکتے ہیں۔