الحامد منرلز کمپنی نے باجوڑ متاثرین کے 105خاندانوں میں 12لاکھ روپے نقد امداد تقسیم کردی

بدھ 20 اگست 2025 23:09

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)الحامد منرلز کمپنی کی طرف سے باجوڑ متاثرین کے 105خاندانوں میں 12لاکھ روپے نقد امداد تقسیم کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاں ایراب کے متاثرہ خاندانوں اور گورنمنٹ ڈگری کالج ناواگئی میں مقیم 105 متاثرہ خاندانوں میں الحامد منرلز کمپنی کی طرف سے کمپنی کے سی اے او حاجی حامد خان مہمند کے بھائی میر اویس مہمند نے 12لاکھ روپے نقد امداد کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز مذکورہ امدادی رقم نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خانندانوں میں تقسیم کی گئی۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں الحامد منرلز کمپنی کے اس امدادی رقم کو اے این پی باجوڑ کے رہنما شیخ جانزادہ اور حفیظ الحق نے متاثرہ خاندانوں کو حوالے کیا۔اس موقع پر متاثرہ خاندانوں نے اس پر خلوص مدد پر الحامد منرلز کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد ان کے مشکل حالات میں کام آئیگا۔ شیخ جانزادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحامد منرلز کمپنی کا یہ اقدام ایثار و قربانی کی بہترین مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :