ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انور کاکڑ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 20 اگست 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ بدھ کو منعقدہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام بی ایچ یوز کے مسائل اور غیر حاضر سٹاف کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ایم پی پی ایچ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ مسلسل غیر حاضری پر 2 ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا جبکہ ایک ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایم ایس مفتی محمود ہسپتال نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کے 41 ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔ انہوں نے اجلاس کو ہسپتال کو درپیش مسائل، خصوصا سکیورٹی اور بجلی کی کمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ مسائل کے حل اور سروسز میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :