محکمہ صحت میں اصلاحات اولین ترجیح ہے ،ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج بلا جواز ہے ،وزیر صحت بلوچستان

بدھ 20 اگست 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ محکمہ صحت میں اصلاحات اولین ترجیح ہے چند عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے ،عام لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج بلا جواز ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی تھے جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹرہادی کاکڑ بھی موجود تھے ۔ایم ایس ڈاکٹرہادی کاکڑ نے سول ہسپتال کی نئی خریدی گئی مشینری سے متعلق وزیر صحت کوبریفنگ دی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اورہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی جبکہ نئی خریدے گئے طبی آلات کا بھی جائزہ لیااس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج بلا جواز ہے،ایسے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے،صحت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، عام لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :