بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات یکم ستمبر کو منعقد ہوں گے

بدھ 20 اگست 2025 21:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق علی احمد ریکی کی جانب سے دائر کردہ کیس سی پی نمبر 374/2025 پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلوچستان تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات یکم ستمبر 2025 کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات کی نگرانی بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے افسران کریں گے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور منصفانہ طور پر مکمل ہوسکے۔

اس سلسلے میں تمام اضلاع کے صدور اور سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں اور مقررہ وقت پر کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ یہ انتخابات چار سالہ مدت کے لیے ہوں گے، جس کے بعد بلوچستان بھر میں تیکوانڈو کے فروغ اور کھلاڑیوں کی نمائندگی کے لیے نئی کابینہ اپنے فرائض انجام دے گی۔