بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

بدھ 20 اگست 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود 23ستمبر تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان مسلسل چوتھے ماہ بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رہاہے۔