sنوشہرہ ،مدرسے کی چھت گرگئی ،متعدد بچے زخمی ،ہسپتال منتقل

بدھ 20 اگست 2025 23:20

ٴْنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)نوشہرہ رسالپور کے قریب گنڈیری گاوں میںبچیوں کے مدرسے کی چھت کی خستہ حال چھت اچانک گرگئی۔ریسکیو1122کے مطابق مدرسہ کی خستہ حال چھت گرنے سے متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی بچیوں کو مقامی لوگوں اور ریسکیو1122نے چھت کے ملبے سے نکال کر قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں چھ کمسن بچیاں جن کی عمرے پانچ سے بارہ سالوں کے درمیان ہیں اور ایک معلمہ بھی شامل ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہی

متعلقہ عنوان :