صادق آباد، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز گروپ کی جانب سے شہداء پولیس فنڈ کے لیے 25 لاکھ کا چیک پیش کیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 10:10

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں کوجے ڈی ڈبلیو شوگر ملز گروپ کی جانب سے شہداء پولیس فنڈ کے لیے 25 لاکھ کا چیک پیش کیا، نیو لائف کیئر ہاسپیٹل کا محکمہ پولیس سے ایم او یو پولیس اہلکاروں کو صحت کی سہولیات میں رعایت ملے گی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نمائندہ جہانگیر ترین و جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز گروپ عبدالخالق کانجو نے جہانگیر خان ترین اور مخدوم سید احمد محمود کی جانب سے ڈی پی او عرفان علی سموں کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے شہداء پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے بچوں اور اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دریں اثناء سی او نیو لائف کیئر ہاسپیٹل حاجی حشمت علی کی ہدایت پر ایم ڈی اسد علی، ایم ایس ڈاکٹر عدیل شمشاد اور ایڈمن جنید رسول نے ڈی پی او عرفان علی سموں سے ملاقات کرتے ہوئے محکمہ پولیس اور نیو لائف کیئر ہاسپیٹل واقع وائرلیس پل رحمت کالونی کے مابین ایم او یو کی دستاویزات ملاحظہ کروائیں جس میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو رعائتی طور پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے معاہدہ درج تھا جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور منیجنگ ڈائریکٹر اسد علی نے دستخط کیے۔

\378