وسیم اکرم کے خلاف کوئی درخواست نہیں آئی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی

درخواست پر کوئی مہر نہیں لگی ہوئی، جو شناختی کارڈ نمبر درج ہے اس شناختی کارڈ نمبر پر کوئی درخواست نہیں آئی ہوئی، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اگست 2025 11:54

وسیم اکرم کے خلاف کوئی درخواست نہیں آئی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اگست 2025ء ) ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کے خلاف کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ 
میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق کرکٹر وسیم اکرم کے خلاف ایک شہری نے درخواست دی ہے کہ انہوں نے جوئے کی ویب سائٹ کی پرموشن کی ہے۔

(جاری ہے)

 
اس حوالے سے صحافی منصور علی خان کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز چوہدری نے کہا کہ سابق کپتان کے خلاف این سی سی آئی اے کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ 
انہوں نے بتایا کہ میڈیا کے لوگوں نے انہیں وہ درخواست بھیجی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ وسیم اکرم کے خلاف دی گئی ہے۔ اس درخواست پر کوئی مہر نہیں لگی ہوئی۔ اس کے علاوہ اس پر جو شناختی کارڈ نمبر درج کیا گیا ہے انہوں نے اس نمبر کو سسٹم میں چیک کیا ہے، اس شناختی کارڈ نمبر پر کوئی درخواست نہیں آئی ہوئی۔