نیشنل یوتھ گیمز، سندھ باسکٹ بال ٹیموں کے ٹرائلز (کل ) ہونگے

جمعہ 22 اگست 2025 15:25

نیشنل یوتھ گیمز، سندھ باسکٹ بال ٹیموں کے ٹرائلز (کل ) ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) نیشنل یوتھ گیمز میں شرکت کیلئے سندھ باسکٹ بال ٹیوں کے ٹرائلز (کل )ہفتہ کو ہونگے۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل یعقوب قادری کے مطابق سندھ سپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی معاونت سے انڈر 16 بوائز اور گرلز ٹیموں کا چنائوایل او بی باسکٹ بال کورٹ، ڈی ایچ اے کراچی میں کا جاے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹیموں کی میرٹ پر سلیکشن کیلئے معرکہ حق انڈر 16تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ منعقد ہوگی جس میں تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچا جائیگاجس کے نتیجہ میں سندھ کے بوائز اور گرلز ٹیموں کا چنائوعمل میں لایا جائیگا جو چھ ستمبر سے اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی نیشنل یوتھ گیمز میں حصہ لے گی۔یعقوب قادری نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ اور ٹرائلز کا عمل ہمیں بہترین نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت اور تیاری میں مدد دے گا تاکہ وہ سندھ کی نمائندگی نیشنل یوتھ گیمز میں شاندار طریقے سے کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :