پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف وویمز سیریز میچ اٴْفیشلز کا اعلان کردیا

جمعہ 22 اگست 2025 15:44

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف وویمز سیریز میچ اٴْفیشلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف وویمز سیریز میچ اٴْفیشلز کا اعلان کردیا ہے، پاکستانی امپائر سلیمہ امتیاز پہلی بار دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقہ وویمنز ون ڈے سیریز 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی کلیئر پولو سیک سیریزمیں ایمپائرنگ کی ذمہ داری سرانجام دیں گی۔ہمیرہ فراح سیریز کیلئے ریزرو امپائر نامزد ہیں۔ طارق رشید آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی بطور میچ ریفری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔