ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 22 اگست 2025 15:12

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جًلد متوقع ہے، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 25 اگست تک ٹیم کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقا ویمنز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان جًلد کیا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لاہور میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ ماہ 30 ستمبر سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔