بابر اعظم کے والد کا بیٹے کے ایشیاء کپ سکواڈ سے باہر ہونے کے بعد جذباتی پیغام

محنت اور دعائوں پر زور، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 اگست 2025 15:52

بابر اعظم کے والد کا بیٹے کے ایشیاء کپ سکواڈ سے باہر ہونے کے بعد جذباتی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اگست 2025ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد محمد اعظم نے بیٹے کے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد اعظم نے محنت اور دعاؤں پر زور دیا۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

محمد اعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان آئندہ دونوں بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کرے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، اسکوا ڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔