فیسکو کوجولائی میں 82265شکایات موصول ہوئیں جن میں سے81507 کا فوری ازالہ کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلینٹ حافظ شہزاد

جمعرات 21 اگست 2025 13:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلینٹ حافظ شہزادنے کہا ہے کہ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے فیسکو کے کال سنٹر 118کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم 118 کو جولائی میں 82265شکایات موصول ہوئیں جن میں سے81507 کا فوری ازالہ کیا گیاجبکہ 758شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل کو18137شکایات، سیکنڈ سرکل کو27176، جھنگ سرکل کو4869، سرگودھا سرکل کو20226،میانوالی سرکل کو4310اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل کو7547شکایات موصول ہوئیں جن میں صارفین کے نئے کنکشنز، تاروں کی تبدیلی اوردیگر تکنیکی شکایات شامل ہیں۔ حافظ شہزاد نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی ہدایت پر فیسکو ہیڈکوارٹرز میں مرکزی کمپلینٹ سنٹر 24گھنٹے صارفین کی شکایات کے ازالے کےلئے کوشاں ہے جبکہ ہیلپ لائن 118مکمل طور پر فعال ہے جس پر صارفین ہمہ قسم کی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں ، صارفین کی سہولت کےلئے ایس ایم ایس سروس 8118بھی کام کر رہی ہے جس پر میسج کر کے بھی صارفین اپنی شکایات کا ازالہ کر وا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیسکو افسران و ملازمین مل کر کمپنی کے اچھے امیج کےلئے کام کریں اور کسٹمر کیئر کو اپنی اولین ترجیح بنا لیں کیونکہ ایک مطمئن صارف ہی کمپنی کی بہترین کارکردگی کا عکاس ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ صارفین کے مسائل حل کرنے کےلئے متحرک ہو جائیں اور ان کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے فوری ازالے کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :