ٹرانسپورٹ خدما ت کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر26فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعرات 21 اگست 2025 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ٹرانسپورٹ خدما ت کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر26فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2025میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو969ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو768ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جولائی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 79ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 22فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں ٹرانسپورٹ خدمات کا حجم 65ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر5فیصد کا اضافہ ہوا۔ جون میں ٹرانسپورٹ خدمات سے ملک کو75ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران خدمات کے شعبے کی مجموعی برآمدات کا حجم 8.383ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ سال کے 7.691ارب ڈالر کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :