پرینیلن سبراین کا بولنگ ایکشن مشتبہ قرار، جنوبی افریقہ نے آخری دو ون ڈے میچز سے آرام دے دیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:07

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل راؤنڈر پرینیلن سبراین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کے بعد مشکوک بولنگ ایکشن کے تحت رپورٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ ان کا ون ڈے ڈیبیو تھا، جس میں انہوں نے 10 اوورز میں 46 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی، اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کیا تھا۔

جنوبی افریقانے یہ میچ 98 رنز سے جیت کر سیریز میں کینگروز کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔آئی سی سی کے قوانین کے تحت پرینیلن سبریانن کو 14 دن کے اندر آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں اپنے ایکشن کی آزادانہ جانچ کروانی ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹیسٹ برسبین میں کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں کیا جائے گا، جہاں رواں سال آسٹریلوی سپنر میتھیو کوہنیمن کا ایکشن بھی چیک کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ شوکری کونراڈ کے مطابق پرینیلن سبریئنن فی الحال کھیلنے کے اہل ہیں، تاہم ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آخری دو ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے تاکہ وہ مکمل طور پر ٹیسٹ کی تیاری پر توجہ دے سکیں۔ہیڈ کوچ شوکری کونراڈ نے کہا کہ وہ کھیلنے کے لیے دستیاب ہیں، لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں عوامی دباؤ سے دور رکھ کر مکمل سکون میں ٹیسٹ کی تیاری کا موقع دیا جائے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پرینیلن سبریئن کے بولنگ ایکشن پر سوالات اٹھے ہوں۔ اس سے قبل 2012، 2014، 2015 اور 2016 میں بھی ان کا ایکشن رپورٹ کیا جا چکا ہے، اور انہیں مختلف مراحل میں ری ہیبلیٹیشن، ٹیسٹنگ اور دوبارہ کلیئرنس کے عمل سے گزرنا پڑا ہے۔ انہیں مارچ 2016 میں دوبارہ باضابطہ طور پر بولنگ کی اجازت ملی تھی۔ہیڈ کوچ شوکری کونراڈ نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے 12 گیندوں کی نشاندہی کی ہے جن پر اعتراض کیا گیا ہے، اور پرینیلن سبریئن کو انہی گیندوں کو ٹیسٹ کے دوران دہرانا ہوگا۔

ٹیم کا بولنگ کوچ پیٹ بوتھا بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے تاکہ عمل کی باریکیوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔کینگروز کے خلاف سیریز کے باقی دونوں ون ڈے میچز بالترتیب 22 اور 24 اگست کو میکے، آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔\932

متعلقہ عنوان :