خواتین یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرا قریشی فوکل پرسن پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعینات

جمعرات 21 اگست 2025 17:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کی ڈپٹی ڈائریکٹراورپبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرا کو نئی ذمے داریاں دے دی گئیں ۔

(جاری ہے)

خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے خصو صی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفیسر انعم زہرا قریشی کو فوکل پرسن پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا تعینات کردیا ،او ران کو فوری طور پر چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انعم زہرا 2015سے خواتین یونیورسٹی میں ترجمان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔یونیورسٹی کی امیج بلڈنگ،نیوزلیٹراورپبلیشنگ میں عمدہ کارکردگی پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ یونیورسٹی کی ساکھ امیج بلڈنگ اورایونٹس کی کوریج میڈیا کودرپیش مسائل کو دورکرنے کیلئے یونیورسٹی قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :