اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،درخواستوں کی تعداد7لاکھ 55ہزار سے تجاوز کر گئی

سرکاری اداروں میں کم آمدن ملازمین کی سہولت کیلئے محکموں میں خصوصی مہم کاآغازہوگا

جمعرات 21 اگست 2025 17:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے لئے درخواست گزاروں کی تعداد 7لاکھ 55ہزار سے تجاوز کر گئی۔سرکاری اداروں میں کم آمدن ملازمین کی سہولت کیلئے محکموں میں خصوصی مہم کاآغازہوگا،وزیرہائوسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ،ڈی جی پھاٹاسکندرذیشان اورپراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں،محکمہ صحت،تعلیم ودیگرمیں خصوصی کائونٹرلگائے جائیں گے ،کم آمدن والے ملازمین کوگھروں کی تعمیرکیلئی15لاکھ تک بلاسود قرض دیئے جائیں گے ،ابتک79ارب34کروڑکی خطیررقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے،اقساط کی مدمیں1ارب37کروڑ کی رقم ریکوری بھی خزانے میں جمع ہوچکی ہے۔