Live Updates

برطانیہ میں مہنگائی 3.8 فیصد تک پہنچ گئی،قوت خرید متاثر

مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات ناکافی ہیں، حکومت ذمہ داری ادا کرے،شہری

جمعرات 21 اگست 2025 17:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)برطانیہ میں مہنگائی 3.8 فیصد تک پہنچ گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق بینک آف انگلینڈ کا ہدف ایک بارپھر پیچھے رہ گیا، فضائی کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتیں 4.9 فیصد تک بڑھ گئیں، شرح سود میں پانچ کٹوتیوں کے باوجود افراط زر برقرار رہا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ عوام کی قوت خرید مزید متاثر ہوگئی، بینک آف انگلینڈ کا اگلا اقدام غیر یقینی ہے، شہریوں کا موقف ہے کہ مہنگائی کے خلاف حکومتی اقدامات ناکافی ہیں، حکومت ذمہ داری ادا کرے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :