ڈی ای او قلات کا منگچر خالق آباد سرکل کا دورہ، سکول کو فعال کر دیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر قلات فرزانہ احمد زئی نے آفس سٹاف یاسمین گل کے ہمراہ منگچر خالق آباد سرکل کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کافی عرصے سےنان فنکشنل گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سورجمنزئ کی فعالی کیلئے اقدامات کاجائزہ لیناتھا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے احکامات پر سکول میں ٹیچرز کی تعیناتی عمل میں لاکر سکول کو آپریشنل کردیا گیا ہے۔ سکول مانیٹرنگ کے دوران بتایا گیا کہ سکول میں بچیاں علم کے زیور سے آراستہ ہورہی ہیں تاہم سکول کا تعمیراتی کام زیرالتوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر فرزانہ احمدزئ نے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے ٹیچرزجائے تعیناتی پر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں۔