پشاور،ترقی پانے والے پولیس افسران کو ڈی ایس پیز کے بیجز لگائے گئے

جمعرات 21 اگست 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورقاسم علی خان اور ایس ایس پی خان زیب خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو ڈی ایس پیز کے بیجز لگائے۔ کپیٹل سٹی پولیس پشاور کےمطابق اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن رضا محمد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او قاسم علی خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران سکندر شاہ ، دوست محمد خان ، ظفر خان ، رضا بادشاہ ، راضی خان ، فضل سبحان خان اور محمد شفیق کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور سماجی برائیوں کے سدباب کے لیے پولیس کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی دراصل ذمہ داریوں میں اضافے کا نام ہے اور محکمہ کو توقع ہے کہ افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو مزید لگن اور ایمانداری سے ادا کریں گے۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ محنت، فرض شناسی اور دیانتداری ہی محکمہ پولیس کی اصل پہچان ہےاور ترقی پانے والے افسران اپنے عمل اور خدمت سے محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :