جیکب آباد پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی، ہوٹل سے نشہ آور حقہ فلیور برآمد، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 17:48

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) جیکب آباد پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی، ہوٹل سے نشہ آور حقہ فلیور برآمد، ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں سے 27 عدد نشہ آور حقہ فلیور برآمد کرلیے گئے، کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم اویس کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق شہریوں کو صحت اور معاشرے کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :