جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ 29 اگست کو جیکب آباد میں سیرت النبی ﷺ اور یومِ تاسیس سے خطاب کریں گے

جمعرات 21 اگست 2025 17:48

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ 29 اگست کو جیکب آباد میں سیرت النبی ﷺ اور یومِ تاسیس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری کے مطابق جیکب آباد کے مقامی ہال میں 29 اگست کو سیرت النبیﷺ اور یومِ تاسیس کے حوالے سے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، اجتماع سے ملک کے نامور سیاسی و دینی رہنما لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے اجتماع میں بڑی تعداد میں کارکنان و شہری شرکت کریں گے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اجتماع میں شریک ہو کر سیرت طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :