
کاروبار سہولت مرکز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ضروری رہنمائی ،معلومات اور سہولیات میسر ہوں گی، وزیراعظم
جمعرات 21 اگست 2025 17:56

(جاری ہے)
وزیر اعظم نے اس سنٹر کے قیام کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ وزارتوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے باقی حصوں میں بھی ایسے بزنس سنٹرقائم کیے جائیں گے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے یہ بہت بڑا اقدام اور پیش رفت ہے، ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو تمام ضروری معلومات رہنمائی اور سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیر اعظم نے مرکز کے مختلف ڈیسکس کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم کو متعلقہ حکام نے مرکز میں فراہم کی گئی سہولیات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی انٹر پرائز کو یہاں ہر قسم کی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے اور سادہ طریقہ کار کے ذریعے قواعد مکمل کرنے کے بعد تمام کارروائی کم سے کم وقت میں آن لائن نمٹائی جاتی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ون ونڈو بزنس سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سپیشل اکنامک زون ونگ کی طرف سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزرا ،ارکان اسمبلی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'بڑے باپ کی بیٹی ہے نا‘ اوشا نڈکرنی زویا اخترپر برس پڑیں
-
’پاکستانی طالب علموں کے رول ماڈل امریکی جج‘ دنیا سے رخصت
-
تحریک انصاف نے عمران خان کو سپریم کورٹ سے ملنے والے ریلیف کوخوش آئندقرار دے دیا
-
سپریم کورٹ نے میرٹ پر آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہو گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
-
کاروبار سہولت مرکز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ضروری رہنمائی ،معلومات اور سہولیات میسر ہوں گی، وزیراعظم
-
کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں آگ لگ گئی، کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبہ بھر کے مسائل کے حل کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر زور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی مجموعی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس
-
سوسال سے کام کرنے والی بین الاقوامی جاپانی کمپنی کو پنجاب میں ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
9 مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں آ نا ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کی کھل کر تعریف کی،امریکی اخبار
-
سپریم کورٹ،9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.