پشاور تھانہ بھانہ ماڑی عبد الحمید خان کی اہم کارروائی، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 19:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) پشاور ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی عبدالحمید خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے ملوث ملزمان غفار شاہ اور حمید خان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان درہ آدم خیل کے رہائشی ہیں جوکہ گاڑی کے ذریعے اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر نزد کوہاٹ اڈہ ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 عدد پستول، 16ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرنے کیساتھ ساتھ ویگو گاڑی بھی پولیس قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔