تحفظ ماحولیات ایجنسی آزاد جموں وکشمیر نے رواں سال گاڑیوں سےنکلنے والےدھویں کی ٹیسٹنگ اورگاڑیوں کی فٹنس کوبرقراررکھنے کےلیئے مہم کاآغاز کردیا

جمعرات 21 اگست 2025 21:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدہ جات (پیرس ایگریمنٹ ) کے تحت گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی کی نسبت قومی سطح پر کیئے جانے والے عزم کی تکمیل کے سلسلہ میں تحفظ ماحولیات ایجنسی آزاد جموں وکشمیر نے رواں سال گاڑیوں سے نکلنے والے دھواں کی ٹیسٹنگ اور گاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیئے مہم کا آغاز کیا۔

مہم کے پہلے مرحلے میں ضلع مظفر آباد میں رواں گاڑیوں اور دارالحکومت سے منسلکہ روٹس سے داخل ہونے والی گاڑیوں (500 گاڑیوں ) کی emission testing کی گئی اور ریاستی ماحولیاتی فضائی معیارات (SEQS) پر پورانہ اُترنے والی گاڑیوں کے مالکان کو گاڑی کی فزیکل فٹنس یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی جبکہ ماحولیاتی معیارات پر پورا اترنے والی گاڑیوں کو پاس کے سٹیکرز جاری کئے گئے ۔

(جاری ہے)

فیز 11 میں جملہ سرکاری ادارہ جات میں زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس مہم کی نسبت سیکرٹری ماحولیات عامر محمود نے آگاہ کیا کہ ریاست میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ماحول دوست بنانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے چونکہ قومی سطح پر فضائی آلودگی میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا بڑا عمل دخل ہے ۔ لہذا ہماری اولین ترجیح اس سیکٹر کو ماحولیاتی اعتبار سے ریگولیٹ کرنا ہے نیز اس مہم سے ہمیں پرائیویٹ و پبلک سیکٹر میں گاڑیوں کی تعداد و کیفیت کے بارہ میں بھی ڈیٹا فراہم ہوگا جس کی بنیاد پر مستقبل کی جامع حکمت عملی مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :