یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کی محکمہ اوقاف کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ حسنِ نعت کے زونل مرحلہ میں نمایاں کامیابی

جمعرات 21 اگست 2025 21:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ نے محکمہ اوقاف کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ حسن نعت کے زونل مرحلہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے صوبائی سطح کے مقابلہ جات کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالج آف فارمیسی کی طالبہ شایان حق نے 15 سے 25 سال کی فی میل کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ شعبہ پنجابی زبان و ادب کے طالب علم احمد فاروق نے 15 سے 25 سال کی میل کیٹگری میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ صوبائی سطح کے مقابلہ جات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ادارے کا نام مزید روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :