الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 21 اگست 2025 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)الیکشن کمیشن نے این اے 98 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد اور پی پی 98 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 26 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ 28 سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔امیدواروں کی عبوری فہرست 30 اگست کو جاری ہوگی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 16ستمبرکو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ اتوار 5 اکتوبرکو ہوگی۔