اپنی چھت،اپنا گھر اسکیم کے بڑھتے قدم، درخواست گزاروں کی تعداد 7لاکھ 55ہزار سے تجاوز کر گئی

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کم امدن ملازمین کی سہولت کیلئے محکموں میں خصوصی مہم کا آغاز کیا جائیگا ہر سال اپنی چھت ،اپنا گھر اسکیم شہر شہر،گاوں اور قصبوں دیہاتوں میں اپنے نقوش چھوڑے گا‘ وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین

جمعرات 21 اگست 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا، اسپیشل سیکرٹری ہاسنگ ،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی،اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد 7لاکھ 55ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کم امدن ملازمین کی سہولت کیلئے محکموں میں خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، محکمہ صحت، تعلیم ،پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں میں خصوصی کاونٹرز لگائے جائیں گے، خصوصی کاونٹرز آن لائن ایپلی کیشن اور درکار دستاویزات بارے سرکاری ملازمین کی راہنمائی کرے گا، وزیر ہائوسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے تمام سیکٹر کے ملازمین کو گھروں کی تعمیر کے لئے 15لاکھ تک بلاسود قرضے باآسانی فراہم کیے جائیں گے، اب تک 79ارب 34کروڑ کی خطیر رقم مستحق خاندانوں میں قرضوں کی مد میں تقسیم کی جاچکی ہے، اقساط کی مد میں 1ارب 37کروڑ روپے کی رقم ریکوری بھی خزانے بھی جمع ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال اپنی چھت ،اپنا گھر اسکیم شہر شہر،گاوں اور قصبوں دیہاتوں میں اپنے نقوش چھوڑے گا، ہر سال گھروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔