وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں بس اور ایمبولینس کے تصادم میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

جمعرات 21 اگست 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں بس اور ایمبولینس کے تصادم میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے چار ریسکیو اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔