سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 22 اگست کو اہم اجلاس ہو گا

جمعرات 21 اگست 2025 22:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) میں 22 اگست 2025 بروز جمعہ صبح 10:30 بجے ایک اہم اجلاس ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سیشن میں حکومت پنجاب کے تازہ ترین اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی، جو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے ذریعے شروع کیے گئے ہیں تاکہ ضلع سیالکوٹ اور پنجاب میں زمینی ریکارڈ کے انتظام اور جائیداد کے لین دین میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس اہم اجلاس کے مہمان خصوصی (چیئرمین پی ایل آر اے) چوہدری طارق سبحانی، وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور چوہدری ارمغان سبحانی اور ایم پی اے فیصل اکرام ہوں گے۔