فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر غور کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس آئندہ پیر کو ہو گا

جمعہ 22 اگست 2025 11:44

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پربات چیت کے لئے آئندہ پیر کو وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے،نسل کشی، قحط ، نقل مکانی، اسرائیلی ناکہ بندی اور غزہ میں بدترین انسانی بحران کے جرائم کے خلاف فیصلوں اور منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے موقف اور مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :