دو بہادر اہلکاروں کو ان کی جرات و بہادری پر قائداعظم میڈل کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، تر جمان خیبر پولیس

جمعہ 22 اگست 2025 11:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) خیبر پولیس کے دو بہادر اہلکاروں کو ان کی جرات و بہادری پر قائداعظم پولیس میڈل کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ تر جمان خیبر پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع چوکی تکیہ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے چوکی انچارج عبدالرزاق اور کانسٹیبل ذہین خان نے اپنی جانوں پر کھیل کر بہادری سے ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

ان کی اسی جرات مندی اور فرض شناسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او خیبر کی خصوصی کاوشوں سے حکومت نے دونوں اہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈل کے لیے منتخب کیا ہے۔ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف خیبر پولیس بلکہ پوری خیبرپختونخوا پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے، ایسے نڈر اور بہادر جوان ہی فورس کا اصل سرمایہ اور عوام کے حقیقی محافظ ہیں۔