چیچہ وطنی، سی ٹی ڈی پولیس کیساتھ مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

جمعہ 22 اگست 2025 12:53

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) چیچہ وطنی میں سی ٹی ڈی پولیس کیساتھ مقابلے کے دوران اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے غازی آباد جارہی تھی کہ چیچہ وطنی کے گاؤں40،بارہ ایل کے قریب دو ملزموں نے پولیس وین پرفائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد گاؤں92،سکس آر کے رہائشی اشتہاری ملزم عدیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،تاہم اسکاساتھی صدیق اوڈ فرار ہوگیا۔ملزم کے قبضہ سے ایک موبائل فون اور بلالائسنس پستول برآمد ہوا،موبائل فون فرید ٹاؤن ساہیوال کے علاقہ فرید ٹاؤن سے چھینا گیا تھا،مفرور ملزم صدیق اوڈ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔\378