فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر غور کے لیے او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب

جمعہ 22 اگست 2025 13:02

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی حملوں کے اثرات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ رکن ممالک مشترکہ طور پر کس طرح اسرائیل کے قبضے اور غزہ پر مکمل کنٹرول کی کوششوں کے خلاف حکمت عملی اپنائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غزہ میں جاری نسل کشی، بھوک اور جبری نقل مکانی جیسے اسرائیلی جرائم، اسرائیلی محاصرے اور غزہ میں بے مثال انسانی بحران پر بھی غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی تعاون کی تنظیم کے لیے ہمیشہ مرکزیت رکھتا ہے۔یہ خصوصی اجلاس اس وقت کے حقائق اور اسرائیل کی پالیسیوں کے پیش نظر اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پر جب اسرائیل اپنی بڑی منصوبہ بندی اور غزہ شہر پر قبضے کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :