چین، زیر تعمیر پل کی کیبل ٹوٹنے سے 4 افراد ہلاک، 12 لاپتہ

جمعہ 22 اگست 2025 13:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)چین کے صوبے چِنگھائی میں سِچوان-چِنگھائی ریلوے کے چِنگھائی حصے میں زیر تعمیر پل کی کیبل ٹوٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق متعلقہ محکمے نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی صبح 3بجے پیش آیا ،واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ پل دریائے زرد (یلو ریور)پر سٹیل ٹرس آرچ ڈھانچے کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا مرکزی حصہ رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع تھی۔

متعلقہ عنوان :