پشاور کے تھانہ آغا میرجانی شاہ پولیس کی کارروائی، متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 17:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پشاور کےتھانہ آغامیرجانی شاہ کی حدود میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اجمل حیات خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعددجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان جرائم پیشہ افراد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد بھی شامل ہیں ۔آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے تین عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول، میگزینز اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :