حکومتِ بلوچستان اور محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر

جمعہ 22 اگست 2025 18:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) اوستا محمد میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خاص میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی تھے جبکہ انکے ہمراہ محمد انور بهنگر ،شوکت علی چانڈیو اور اسد جمالی سمیت دیگر موجود تھے ۔ تقریب میں معذور افراد اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میر مظفر خان جمالی اورشکیل احمد کلاچی نے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں ۔ میر مظفر خان جمالی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شکیل احمد کلاچی نے اس موقع پر کہا کہ حکومتِ بلوچستان اور محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی بحالی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح بہتر زندگی گزار سکیں ۔ شرکاء نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معذور افراد کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور ان کے روزمرہ کے مسائل میں آسانی پیدا کریں گی تا کہ خصوصی افراد اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزار سکیں۔

متعلقہ عنوان :