ریلوے میٹیریل چور گرفتار ،چوری شدہ سامان بھی برآمد

جمعہ 22 اگست 2025 22:30

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کے تھانہ رائیونڈ نے ریلوے مٹیریل چور محمد اقبال کو گرفتار کرکے چوری شدہ مٹیریل برآمد کرلیا۔ ملزم محمد اقبال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ریلوے پھاٹک نمبر 26 کوٹ رادھا کشن پر پھاٹک مین کو ڈرا دھمکا کر ریلوے مٹیریل چوری کرکے پک اپ پر لوڈ کرکے فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا اور تکنیکی بنیادوں پر اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ ٹریس کرکے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوران ریمانڈ مال مقدمہ سمیت نقد پیسے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔