سکھر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 4 کارندے گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سکھر پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے 4 کارندے گرفتار، مسروقہ 04 موٹر سائیکلیں برآمد کے بعد اصل مالکان حوالے، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ روہڑی کا مغفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری/ اسنیچنگ میں ملوث 04 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

زیر حراست ملزمان کے قبضے سے 04 عدد چوری اور اسنیچنگ کی ہوئی 04 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان میں ریاض علی مرہٹو، قربان مرہٹو، غلام نبی چوہان اور جاوید سولنگی شامل ہیں ،گرفتار ملزمان اسنیچنگ چوری ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔قانونی کارروائی کے بعد مسروقہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کردی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہیایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترین کاروائی پہ شاباش کا پیغام اور سی سی تھرڈ دینے کا اعلان کیا گیا ۔