سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ، مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقابلے ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 22:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ، مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقابلے ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ، اسپتال منتقل ، فرار ساتھیوں کیلئے علاقوں میں پولیس سرچ آپریشن جاری ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سعید آباد لنک روڈکے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو بنا واجد بروہی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین بمہ گولیاں اور ماسٹر چابی برآمد کی گئی۔

گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر فرار ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے اسی طرح دوسرا مقابلہ تھانہ باگڑجی کی حدود 60 میل کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوبنام مظہر جونیجو کو زخمی حالت میں گرفتارزخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کی گئی۔

زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھا۔جبکہتھانہ سانگی کی حدود ہنگورا لنک روڈکے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا مقابلے کے دوران ایک ڈاکو بنام محمد عظیم مہر کو زخمی حالت میں گرفتارکر کے گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کی گئی گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی, چوری، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار زخمی ڈاکوئوں کوعلاج کیلئے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اورزخمی ڈاکوئوں کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہییس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام اور سی سی تھرڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔