ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان کی صدر سرکل میں کھلی کچہریاں

جمعہ 22 اگست 2025 23:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) عوامی مسائل کے تیز رفتار حل اور شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے صدر سرکل ساہیوال میں 5 مختلف مقامات پر پر کھلی کچہریاں منعقد کیں۔

(جاری ہے)

کھلی کچہریوں کا انعقادتھانہ بہادرشاہ کے علاقہ اڈا بہادرشاہ، تھانہ نورشاہ کے علاقہ اڈا نورشاہ، اڈا 64 فور آر گیمبر روڈ اور تھانہ یوسف والا کے علاقہ گورنمنٹ گرلز سکول 63 فائیو ایل اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 65 فائیو ایل میں کیا گیا۔

کھلی کچہریوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنی شکایات پیش کیں جنہیں ڈی پی او ساہیوال نے براہِ راست سنا اور فوری کارروائی کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او رانا طاہر رحمٰن خان نے کہا کہ کھلی کچہریاں عوامی شکایات کے ازالے کا موثر ذریعہ ہیں، جن کا مقصد عوامی مسائل کا فوری حل اور عوام دوست پولیسنگ کو مزید تقویت دینا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :