شہید کانسٹیبل عابد علی کی برسی، اعلیٰ پولیس حکام کی قبر پر حاضری، پھول چڑھائے،تھانہ ساندل بار پولیس کے دستے نے سلامی دی

جمعہ 22 اگست 2025 23:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) شہید کانسٹیبل عابد علی کی برسی، اعلیٰ پولیس حکام کی قبر پر حاضری، پھول چڑھائے،تھانہ ساندل بار پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر تھانہ ساندل بار پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔تھانہ ساندل بار پولیس افسران اور جوانوں نے شہید کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

شہید عابد علی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ شہید کانسٹیبل عابد علی نے 2024 میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔سی پی او فیصل صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس ہمارا اثاثہ ہیں، شہید نے ملک و ملت کی خاطر اپنی جان قربان کر دی ،شہداء کی لازوال قربانیاں ضلع پولیس اور فیصل آباد کے عوام پر قرض ہیں۔شہداء پولیس کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔