آئندہ ایوان میں کسی رکن نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی تو شق227کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی

جمعہ 22 اگست 2025 23:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) خیبرپختونخوااسمبلی کی ڈپٹی سپیکرثریابی بی نے خبردارکیاہے کہ آئندہ ایوان میں کسی بھی رکن نے بدتمیزی یا قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف شق227کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران جب حکومتی رکن شفیع جان نے کہاکہ اے این پی پختونوں کی قاتل جماعت ہے تواپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اوراحتجاج شروع کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بات کی جائے اس دوران ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا جبکہ ڈپٹی سپیکرصاحبہ اراکین کوخاموش رہنے کا کہتی رہیں شفیع جان نے سپیکرکومخاطب کیاکہ انہوں نے پنجاب میں ہمارے لوگوں کونکالاہے آپ بھی ان کی رکنیت معطل کریں ڈپٹی سپیکرنے خبردارکیاکہ اسمبلی رولزکوفالوکیاجائے اسمبلی کوتماشانہ بنائیں کسی نے رولز کی خلاف ورزی کی تومجبورہوکرشق227 آپ کیخلاف استعمال کرونگی۔