
ٌ بزنس کمیونٹی ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہی: میاں ابوذر شاد
انڈسٹری کے مسائل کا حل صرف سختی یا بندش میں نہیں بلکہ مشاورت اور باہمی تعاون ہے، صدر لاہور چیمبر
جمعہ 22 اگست 2025 20:20
(جاری ہے)
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ اگر صنعت کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنائی جائے تو نہ ماحولیاتی آلودگی پر بہترین طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ صنعتی ترقی اور روزگار کے مزید مواقع بھی یقینی بنائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، ماحول دوست اقدامات اور سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے۔ ماحولیات کی بہتری حکومت ،بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی ، سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پنجاب میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک، اس کے بعد فصلوں کی باقیات جلانا ہے جبکہ انڈسٹری کا اس میں حصہ صرف 9فیصد ہے لہذا سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار صنعتوں کو ٹھہرانا درست نہیں۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت سکربرز اور ماحول دوست مشینری کی تنصیب کے لیے صفر مارک اپ پر قرضے فراہم کرے۔وہ انڈسٹریاں جو ماحول دوست اقدامات کر رہی ہیں انہیں خصوصی انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں۔ انڈسٹری کے ساتھ براہِ راست رابطے کے لیے لاہور چیمبر میں سہولت ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ مسائل بروقت حل ہوں۔ سموگ اور ماحولیاتی مسائل پر عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ عام شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ اپنی کمیونٹی کو سموگ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کی ہے اور آئندہ بھی انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیات ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے انڈسٹری سمیت ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ ماحولیاتی بہتری کے لیے پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک فوکل پرسن انجم ریاض کو مقرر کرنے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.