ڈاکٹر عمر عادل کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعہ 22 اگست 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کو غیر مہذب گفتگو کے کیس میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے 26اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرائیں ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست پر ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا،ابتدائی انکوائری کے بعد انہیں پیکا ایکٹ کے تحت حراست میں لے گیا۔ڈاکٹر عمر عادل نے متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا کے ذریعے معذرت بھی کی تھی تاہم متاثرہ کمیونٹی کی جانب سے قانونی کارروائی کے مطالبے پر یہ مقدمہ درج کیا گیا۔