علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں ،رکن اسمبلی زرک مندوخیل

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)رکن اسمبلی زرک مندوخیل سے نکاش عباسی اور حماد علی کی خصوصی ملاقات ، ملاقات میں سیاسی اور علاقائی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع صوبائی اسمبلی کے رکن شیخ زرک مندوخیل نے کہا ہے کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے بنیادی اور درینا مسائل کے حل کے لیے تمام حکمت عملی بروئے کار لارہ یہیں زرک مندو خیل نے کہا ہے کہ علاقے میں سب سے اہم اور درینا مسلہ پینے کے پانی کا ہے جس کے حل کے لیے ایک منصوبہ بندی کی گئی ہے مری آباد میں ٹیوب ویلز کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جوکہ 35 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا جس کا جلد ٹینڈر ہوگاانہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے پی بی 42 میں پانی کی قلت کو دور کیا جائے گا زرک مندوخیل نے کہا ہے کہ اس وقت میرے پاس وزارت نہیں ہے اس کے باوجود بھی تمام مسائل کے لیے اقدامات کررہا ہوں جب وزارت مجھے مل جائے گی تو انشائ اللہ تمام مسائل حل کریں گے اس موقع پر علاقے کے سماجی رہنما نکاش عباسی نے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین منصوبہ ہے اس سے ناصرف علاقے کی برسوں پرانی مشکلات کا خاتمہ ہوگا بلکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا،،زرک مندوخیل نے کہا ہے ہے کہ علاقے کے جو نوجوان بے روزگار ہیں ان کو روز گار کے مواقع فراہم کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہیزرک مندوخیل نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنا ہی میرا اصل مقصد ہے انہون نے کہا ہے کہ ماضی میں جو اراکین گزرے ہیں انہوں نے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ہم جلد ان مسائل کو حل کریں گے۔