لله*نوشہرہ ، اضاخیل چراٹ روڈ پر راہزنوں کے ناکے،چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے دو ٹرکوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

>نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)نوشہرہ آضاخیل چراٹ روڈ پر راہزنوں کے ناکے۔چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے دو ٹرکوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔ٹرک سیمنٹ ایسوسی ایشن نے آئے روز راہزنی کی وارداتوں میں ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے پر تشویش کا اظہار کیاگیاہے۔احتجاج کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

متاثرہ ٹرک ڈرائیور مسمی زاکر اللہ کے مطابق پنجاب کے لیے سیمٹ اپنے ٹرک نمبر SI-4314میں لوٹ کر جارہے تھے کہ دن دیہاڑے دو نقاب پوش راہزنوں نے گن پوائنٹ پر ان کو روکا جامہ تلاشی لے ہزاروں روپے نقدی،قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

دوسرے ٹرک ڈرائیور اختر علی سکنہ ڈاگ بے سود نے بھی گزشتہ روز آضاخیل پایان روڈ پمپ کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹنے کی شکایت کی۔تھانہ آضاخیل میں رپورٹ درج کرلی گئی مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا