رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے ندی دوڑ میں بہہ جانے والے بچوں کے والدین میں امدادی چیکس تقسیم کئے

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سلطان پور دوڑ میں بہہ جانے والے تین بچوں کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے 10، 10 لاکھ روپے کے تین چیک بچوں کے والد کے حوالہ کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اﷲ سعید، احمد نواز خان اور رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان فوکل پرسن عثمان مروت و دیگر موجود تھے۔

رکن اسمبلی افتخار احمد جدون نے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے بروقت اقدامات کر رہی ہے اور یہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے، ہم ان بچوں کا مداوا تو نہیں کر سکتے تاہم ان کے والدین کیلئے یہ امداد کچھ مالی مشکلات دور کر سکتی ہے۔ انہوں نے بچوں کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔