فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 23 اگست 2025 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ اسٹیشنزپر فوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ25اگست کوصبح پانچ سے رات بارہ بجے کے دوران 132کے وی ٹھیکری والاگرڈسٹیشن کے مظفر شہید،مجتبیٰ سعود،ٹھیکری والا،نیو سبزی منڈی،لونا،فیگ،ملک آباد،کمال فیبرکس،الخالق،منصور والا،بھولاپیر،کمال سپننگ فیڈرسے 07میگا واٹلوڈشیڈنگ کی جائے گی۔